15 مئی 2014 - 10:52
حتمی سمجھوتے کی تدوین کے لئے ظریف اور اشٹین کا اجلاس

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹین کے درمیان حتمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے حوالے سے ،کل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اجلاس منعقد ہوا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندہ کیتھرین اشٹین نے کل سہ پہر کو ویانا میں جامع سمجھوتے کے متن کی تدوین کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ البتہ یہ مذاکرات جو کل ویانا کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو‏ئے تھے ساڑھے چھ بجے اختتام پذیر ہوگئے جس کے بعد یہ مذاکرات ویانا کے وقت کےمطابق رات نو بجے ہونے والے تھے تاہم آج صبح تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے اور مذاکرات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ۔ كیتھرن ایشٹن کے ترجمان مائیکل مین نے  ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا.ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نئے مرحلے کے مذاکرات ميں فریقین ، ایک جامع سمجھوتے کے حصول میں کوشاں ہیں ۔ مائیکل مین نے کہا کہ  ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور مذاکرات کے تمام فریق اسے حتمی شکل دینے میں سنجیدہ ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲